Mirza Ghalib Shero Shayari
مرزا اسداللہ خان غالب، جو کہ اردو اور فارسی کے عظیم شاعر تھے، 1796ء میں آگرہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام اسداللہ خان تھا اور غالب ان کا تخلص تھا۔ ان کی پیدائش کے وقت مغلیہ سلطنت کا زوال شروع ہو چکا تھا اور مشرقی تہذیب کا آفتاب غروب ہونے کو تھا۔ ایسے دور میں غالب نے شعر و ادب کی دنیا میں ایک نئی روشنی بکھیری۔
غالب کے والد عبداللہ بیگ خان مغلیہ فوج میں ملازم تھے اور جب غالب صرف پانچ سال کے تھے تو ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد ان کے چچا نے ان کی کفالت کی لیکن جب غالب آٹھ سال کے تھے تو ان کے چچا کا بھی انتقال ہو گیا۔ بعد ازاں، انگریزی سرکار سے جاگیر کے عوض میں پنشن مقرر ہوگئی اور غالب نے دہلی میں سکونت اختیار کر لی۔
غالب کی شاعری میں جدت اور فلسفہ کی باقاعدہ ابتدا ہوتی ہے۔ وہ اردو کے پہلے شاعر ہیں جنہوں نے دلی واردات اور ذہنی کیفیات کو محض بیان کر دینے پر قناعت نہیں کی بلکہ ان پر فلسفیانہ انداز میں غور کیا اور اپنے کلام میں ان کو پیش کیا ہے۔ غالب کی شاعری میں غم کو زندگی سے مربوط مانتے ہیں اور ان کے اشعار میں لذت غم ہے۔
ان کی شاعرانہ عظمت کا اعتراف ان کی زندگی میں کم ہوا کیونکہ وہ عوامی شاعر نہ تھے۔ لیکن ان کی وفات کے بعد، ان کی شاعری کو وسیع پیمانے پر سراہا گیا اور آج بھی ان کے کلام کو اردو ادب کے شاہکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
Mirza Ghalib, a great Urdu and Persian poet, was born in Agra in 1796. His real name was Asadullah Khan and Ghalib was his pen name. At the time of his birth, the decline of the Mughal empire had begun and the sunset of Eastern civilization was about to set. In such a period, Ghalib shed a new light in the world of poetry and literature.
Father of Mirza Ghalib Abdullah Beg Khan was employed in the Mughal army and his father died when Ghalib was only five years old. After that, his uncle took care of him, but when Ghalib was eight years old, his uncle also died. Later, a pension was settled in place of Jagir from the English government and Mirza Ghalib settled in Delhi.
In Mirza Ghalib Shayari, innovation and philosophy have a formal origin. He is the first poet of Urdu who did not content himself with simply describing the heart events and mental states, but philosophically considered them and presented them in his words. In Mirza Ghalib’s poetry, grief is connected with life, and the pleasure in his poems is grief.
His poetic greatness was not recognized during his lifetime because he was not a public poet. But after his death, his poetry was widely appreciated and even today his works are considered among the masterpieces of Urdu literature.